Imran Khan 20

حکومت نے اسلام آباد، پنجاب اورسندھ میں 3 نئے خصوصی اقتصادی زونزکی منظوری دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): حکومت نے اسلام آباد، پنجاب اورسندھ میں 3 نئے خصوصی اقتصادی زونزکی منظوری دی ہے، جس سے خصوصی اقتصادی زونز کی مجموعی تعداد بیس ہوجائے گی، یہ منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اقتصادی زونز کے لئے بورڈ آف اپروولزکے چھٹے اجلاس میں دی گئی، ان 3 نئے خصوصی اقتصادی زونزمیں نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آباد جے ڈبلیو خصوصی اقتصادی زونز، چین پاکستان خصوصی اقتصادی زونز رائیونڈپنجاب اور دھابیجی خصوصی اقتصادی زونزسندھ شامل ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خصوصی اقتصادی زونزمیں گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی متعلقہ محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اجلاس کو ان خصوصی اقتصادی زونز میں ڈویلپرزاورزون کے کاروباری افراد کے لئے دستیاب مختلف سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروول کی تشکیل میں نجی شعبے سے دواراکین کی تقرری سے متعلق تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع