Screen Shot 2020 10 09 at 5.33.40 PM

ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیئے، آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے- وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کنونشن سنٹر میں انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کی تھی ،نہیں چاہتا تھا کوئی سمجھے کہ ووٹ لینے کیلئے ریاست مدینہ کی بات کی،ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی ،مدینہ کی ریاست میں کوئی قانون سے بالاترنہیں تھا، کفرکا نظام چل سکتا ہے ناانصافی کا نہیں ،مہذب معاشرے کی بنیاد قانون کی بالادستی ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ تمام بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں ،بے روز گارسیاستدان قانون کی بالادستی نہیں مانتے ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے ،عدالت فیصلہ دے تو کہا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا؟ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتے، کہتے ہیں کہ پاکستان کاقانون ہمارے لیے نہیں ہے ،یہ چاہتے ہیں کہ چوری کریں لیکن کوئی ہاتھ نہ ڈالے ،میں ان کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، لوگ باہر کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلتے،یہ قیمے والے نان بھی کھلائیں پھربھی لوگ نہیں نکلیں گے.

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

ان کا کہنا تھا کہ یہ مل کر 2 سال بھی جلسے کریں ہمارا ایک جلسہ ان سے زیادہ ہے, خود لندن بیٹھا ہوا ہے اورلوگوں کو کہتا ہے باہرنکلو،ان کے ایک ترجمان نے نوازشریف کو آیت اللہ خامنہ ای بنا دیا،آیت اللہ خامنہ ای کو بندوق کی نوک پر باہر بھیجا گیا تھا ، آیت اللہ خمینی کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں تھیں ،آیت اللہ خمینی کی بیٹی کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں تھیں، نوازشریف کرپشن کرکے ملک سے بھاگا ہوا ہے، نوازشریف ایک گھرکی منی ٹریل نہیں دے سکا،سینئرلیگی عہدیداررات 3 بجے تنظیم سازی کرنے خاتون کے گھر چلا گیا، حکمران کرپشن کریں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،پرویز مشرف نے دباؤ میں آکر این آر او دیا، ہم نے مشکل 2 سال نکال لیے ہیں.

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیئے،پاک فوج کی قربانیوں سے آج ہم دہشتگردی سے محفوظ ہیں، مجھے پاکستان کی فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ لوگ بھارت کا ایجنڈا لے کر پھر رہے ہیں ،نوازشریف پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے،میں پیسے بناؤں تو سب سے پہلے آئی ایس آئی کو پتا چلے گا ،آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جس دن ان کو این آراو ملا ملک تباہ ہوجائے گا،انہوں نے قانون توڑا تو جیل میں جائیں گے ، یہ لوگ اب وی آئی پی جیل میں نہیں جائیں گے ،یہ لوگ اس جیل میں جائیں گے جہاں غریب آدمی جاتا ہے.