ویب ڈیسک (اسلام آباد): مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدرات ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، ای سی سی اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈ ے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزارت اطلاعات میڈیا کمپین کیلئے سمری پیش کریگی، 5 اگست 2020 ء کو جاری کی جانے والی میڈیا کمپین کی ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز کی ادائیگی پر غور ہو گا، پاور ہولڈنگ لیمیٹڈ کے قرضے کو سرکاری قرضے میں تبدیل کرنے کی سمری پیش کی جائیگی، تخفیف غربت فنڈ کیلئے 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈہ میں شامل ہیں، کار کے کمپنی کو ایڈوانس ادائیگی کی مد میں نیشنل بنک کے قرضے بشمول سود معاف کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments