ECC 2

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم اھم فیصلوں کی منظوری

ویب ڈیسک(اسلام آباد):مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارت اطلاعات کی میڈیا کمپین کیلئے فنڈز کی ادائیگی کی سمری پیش کی،ای سی سی کے مطابق پانچ اگست 2020 ء کی میڈیا کمپین کیلئے اضافی فنڈز بجٹ ایلوکیشن سے لیے جائیں، شارٹ فال کی صورت میں مالی سال کے آخر میں ضمنی گرانٹس فراہم کی جا سکتی ہیں، پاور ہولڈنگ لیمیٹڈ کیلئے 72 ارب 63 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری،
پاور سیکٹر کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور وزارت خزانہ کے حکام کمیٹی میں شامل، پاکستان انرجی سکوک بانڈز پر سود کی ادائیگی کی مد میں دس ارب روپے کی منظوری، پاکستان تخفیف غربت فنڈ کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا، بلا سود قرضوں کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پانچ ارب روپے فنڈز مختص کرنے کی منظوری۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار