311631 6581384 updates

قادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری کی پارٹی چھوڑنے کی بتائی گئی وجوہات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں-محمد زبیر

ویب ڈیسک: ترجمان مریم نواز شریف اور میاں نواز شریف ، محمد زبیر کا بیان

ان کا کہنا تھا کہ جنرل قادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری کی پارٹی چھوڑنے کی بتائی گئی وجوہات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کوئٹہ کے جلسے سے قبل جنرل قادر بلوچ ہمارے سے ملے تھے-

میں ، طلال چوہدری اور مصدق ملک ملاقات میں موجود تھے، جنرل قادر بلوچ نے کہا کہ جو نواز شریف نے فوج کے حوالے سے گوجرانوالہ میں کہا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں، جنرل قادر بلوچ کا صرف ایک مسئلہ تھا، جنرل قادر بلوچ چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں اسٹیج پر تشریف لائیں ، اس پر اختر مینگل نے اعتراض کیا تھا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان

محمد زبیر نے کہا کہ اختر مینگل اور ثنا اللہ زہری کی آپس میں دشمنی ہے،اختر مینگل نے کہا کہ اگر ثنا اللہ زہری اسٹیج پر موجود ہوں گے تو وہ جلسے میں شرکت نہیں کر یں گے،ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر عدم اتحاد نہیں چاہتے تھے،ہم نے جنرل قادر بلوچ کو سمجھایا، یہ حقیقت سے باکل دور ہے کہ ان کو نواز شریف کے فوج سے متعلق بیانیہ سے کوئی اختلاف تھا ،اگر انھیں بیانیہ سے اختلاف ہوتا تو وہ 24 اکتوبر کو مریم کا استقبال کرنے کوئٹہ میں موجود نہ ہوتے.

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل