moulana fazal ur rehman makes an appeal to afghan taliban 1547582647 9033

مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت مرکز مجلس شوری کا اجلاس آج منعقد ہوگا

ویبڈیسک(اسلام آباد) مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت مرکز مجلس شوری کا اجلاس آج ہوگا ۔شوری کے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی حافظ حسین احمد کو پارٹی پالیسی کی خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج 1 بجے جامع مسجد فاروق اعظم سیکٹر آئی نائن فور اسلام آباد میں ہوگا ،پی ڈی ایم کے قیام اورتحریک کے حوالے سے شوری کو مکمل بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی ہوگی اور مرکزی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس طلب کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں تنظیمی اور ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی غورہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا