ویب ڈیسک (چمن): کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین سروس 7 ماہ بعد بحال کورونا وائرس کے پیش نظر، پسنجر ٹرین سروس گزشتہ سات ماہ کے طویل عرصے کے بعد کوئٹہ سے چمن کی طرف روانہ کرکے جس کا استقبال ڈپٹی کمشنر چمن طارق جاوید مینگل نے کیا، ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہیں ،پسنجر ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، ریلوے اسٹیشن پر ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل اے سی ذکاءاللہ درانی ریل گاڑی کی استقبال کیلئے موجود تھے، سات ماہ بعد سستا اور آسان ذریعہ سفر کی بحالی پر مسافر خوشی سے نہال تھے، جنہوں نے اس کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments