Untitled 1 45

وزیراعظم عمران خان کی نئے چینی سفیر کو تعیناتی پر مبارکباد

ویب ڈیسک ( اسلام آباد ): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم کی نونگ رونگ کوپاکستان میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم کا چینی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، دوران گفتگو عمران خان نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی لائے گا۔ پاکستان سی پیک پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔
وزیراعظم نے سپیشل اکنامک زونز کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ سپیشل اکنامک زونز سے صنعت اور زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا۔
چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ساتھ صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھر پور معاونت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرک: گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری