553141 85946821

خیبر پختونخوا میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بدستوراضافہ

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر پختونخوا میں اشیا خوردنوش سبزیوں اور مرغی گوشت کی قیمتیں گرنہ سکی، مرغی گوشت نے ڈبل سنچری کراس کی تو واپسی بھول گئی۔
مرغی کی گی کلو قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی، پشاور میں مرغی فی کلو 226 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ادرک مزید مہنگا،600 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔
جبکہ لہسن 230 روپے تو مٹر بھی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، ٹماٹر سرکاری نرخ 100 روپے مقرر لیکن بازار میں 150 روپے سے زائد بک رہا ہے، فراشبین 120 ، آلو 70 روپے، بھنڈی توری کریلا بھی 90 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی