Untitled 2 4

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تربت گوادراور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا، تربت آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ اور اورماڑہ کےدورے میں کمانڈر کوسٹ بھی نیول چیف کے ہمراہ موجود تھے، نیول ائیر اسٹیشن تربت آمد پرنیول چیف کو نیول ائیر آرم آپریشنز پربریفنگ دی گئی، نیول چیف کو گوادر پورٹ اور سی پیک کی کوسٹل سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی، امیر البحر نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا، نیول چیف نے ان اسٹیشنز پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارااوران کے جذبے کو سراہا، نیول چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد