imran khan 6 1

وزیراعظم کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لیے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز کا جائزہ لیا گیا، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ہم آئی ٹی سیکٹر سے ملکی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، آئی ٹی سے متعلقہ مصنوعات کو ہم برآمد بھی کر سکتے ہیں،نوجوان آئی ٹی سیکٹر سے فاعدہ اٹھا سکتے ہیں، ماضی میں آئی ٹی سیکٹر کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لیے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت، سپیشل ٹیکنالوجی زونز سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی، بہت سے سمندر پار پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار مسعود، رضا باقر سمیت سینئر افسران کی شرکت۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور