ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو آکسیجن سپلائی میں کمی اور تعطل پر ردعمل، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز واقعے کی فوری انکوائری کرے اور 48 گھنٹوں کے اندر ایکشن لے، اگر انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متعلق تمام حقائق سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا،واقعے سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات و خبریں سوشل میڈیا پر نہ پھیلائی جائیں، اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر افسوس ہے۔
Load/Hide Comments