553e0f7b17298 2

صوبہ بھر میں آئیندہ 24گھنٹو ں کے دوران بارش کا امکان -محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی، صوبائی دارحکموت پشاور کا کم سے کم درجہ حرات 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ایک ملی میٹر بارش ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان کا کم سے کم درجہ حرات 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہر بھر میں ہلکی بھوندا باندی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر


بنوں کا کم سے کم درجہ حرات 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ کا درجہ حرات منفی ایک جبکہ 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، کالام کا منفی 2 جبکہ ایک انچ برف باری ہوئی، سیدو شریف کا کم سے کم درجہ حرات 7 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا، اور 2 ملی میٹر بارش ہوئی، تخت بائی کا درجہ حرات 11 جبکہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی


دیر کا درجہ حرارت 3 جبکہ 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، محمکہ موسمیاتچترال کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کاکول کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور بارش 10 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، بالاکوٹ کا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔