3b03ab36 d12a 49df 8a9e 093302d6031a

پشاور بڈھ بیر: بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے بڈھ بیر میں بچی کو جلانے کا معمہ حل کرلیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کو جلاکر قتل کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا ہمسایہ ہے۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا

جس کی گرفتار ضلع خیبر سے عمل میں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے سفاکیت کی انتہا کرنے والے ملزم کی گرفتاری کےلیے اسپیشل جوائنٹ آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے شواہد مٹانے کےلیے بچی کی نعش جلا دی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی لیہ لاپتہ پونے کے اگلے روز گاؤں کے قریبی قبرستان سے سوختہ حالت میں برآمد ہوئی تھی جبکہ جلائے جانے سے قبل نعش پر گولیاں بھی برسائی گئیں تھیں۔