ویب ڈیسک (پشاور): کے پی ایکسائز پولیس کی انسداد منشیات کی کاروائیاں، ایکسائز پولیس نے 70 کلو چرس، 10 کلو افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی پر خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔
ملزم محمد ولید ولد محمد یوسف سکنہ بر قمبر خیل باڑہ سے گرفتار کرلیا، جبکہ تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرلیا، کاروائی صوابی روڈ مردان پر دوران ناکہ بندی عمل میں لائی گئی، تھانہ ایکسائز مردان کی کی رواں ماہ انسداد منشیات کی یہ دسویں کاروائی ہے، معاون خصوصی غزن جمال کی کامیاب کاروائیوں پر ٹیموں کی تعریف کی۔