8888 3

آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ چیف ریسکیو آفیسر

ویب ڈیسک (پشاور): آرمی پبلک سکول شہداء کے لیے ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی بھی کی، ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کی عظمت، شجاعت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ریسکیو1122 کے صوبے بھرمیں قائم ریسکیو سٹیشنز میں خصوصی دعائیہ اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ڈاکٹر خطیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ 16 دسمبر واقع نے انمٹ نشانات چھوڑے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے دہشت گردی، قدرتی و ناگہانی واقعات میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ریسکیو1122 کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلایا، ریسکیو1122 کو دور حاضر کے جدید ترین آلات سے لیس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان