imran khan 31

خیبر پختونخوا کابینہ اراکین کی وزیر اعظم سے پشاور میں ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کی پشاور میں ملاقات، ملاقات میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود، وزیر اعظم نے وزیر اعلی اور کابینہ کو پورے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کے اجراء پر مبارکباد دی، وزیر اعلی نے بتایا کے ہر ماہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ وزیر اعلی کمپلینٹس سیل میں موقع پر مسائل حل کیے جاتے ہیں، وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو تاکید کی کے اپنے اپنے حلقوں کا تواتر سے دورہ کیا کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل ہو سکیں، غریب کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے،
وزیر اعظم نے قبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کی بھی ہدایت دی، وزیر اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کے سیاحت کے فروغ سے خاطر خواہ محصولات حاصل ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ