1

پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی،متعدد بیکریز،چیپس فیکٹری سیل

پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ڈائریکٹرآپریشنزکےمطابق ایبٹ آباد میں بیکریوں اورڈسٹریبیوشن سنٹرز سے 2 ہزار 300 کلوغیرمعیاری اورزائد المعیاداشیاءخوردنوش برآمدکرلی گئیں۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کئی بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کوسیل کردیا گیا ہے، دوسری جانب لکی مروت تحصیل نورنگ میں 1 ہزار 800 کلو ناقص اورغیرمعیاری آٹا برآمدکرکے بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرآپریشنز کے مطابق بنوں میں صفائی کی ناقص صورتحال اور باسی تیل کےاستعمال پر چیپس فیکٹری سیل کردی گئی، ہنگو بازاراورسمانہ بازارمیں صفائی کی ناقص صورتحال پر چیپس فیکٹری سیل بھی کردی گئی
مردان میں بڑی مقدار میں زائد المعیاد مشروبات تلف،چترال میں دروش بازار میں کاروائی کے دوران 40 کلو زائد المعیاد اشیاء برآمدکرلی گئی۔ لوئرکرم میں ایک انسپیکشن کے دوران 40 کلو سے زائد چائنہ سالٹ برآمد، لوئردیر میں نمک فیکٹریز کا جائزہ لیا، ایوڈین کی کم مقدار پرکئی یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی