WhatsApp Image 2020 12 19 at 4.41.04 PM

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا سٹیشنز بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور) : آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے سی این جی سٹیشنز بندش فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ،

اس موقعہ پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر فضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ صوبہ پختونخوا میں صرف سی این جی کی واحد صنعت باقی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں سی این جی صنعت کو تباہ کررہی ہیں، گیس کی رسد ہمارے صوبے کی طلب سے زائد ہے پھر پریشر کیوں کم کردیا جاتا ہے،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن عہدیداران کے مطابق پریشر کا بہانا بنا کر سی این جی کاروبار کو ٹھپ کرنا حکومتی بے حسی ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی این جی سٹیشنز پر بے جا چھاپے اور گرفتاریاں بند کی جائیں، ہمیں بار بار احتجاج پر مجبور نہ کریں وگرنہ ڈی چوک میں سخت سے سخت احتجاج کر سکتے ہیں اور حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں،

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان