ویب ڈیسک ((پشاور) : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کا مزید چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈوان لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈوان محلہ کوٹلہ خان،حیات آباد فیز 5،گلہ باد نمبر دو،سکندر ٹاون میں لگا یا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈوان کا نفاز6بجے کیا جائے گا۔
چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈوان لگانے کا اعلامیہ جاریکر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ان علاقوں مین انٹری اور ایکزیٹ مکمل طور پر بند ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک لگانے کا مقصد کورونا پر قابو کرنا ہے۔ سمارٹ لاک ڈوان کے دوران شہریوں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ۔
Load/Hide Comments