9

بی آر ٹی پراجیکٹ کے تحت پشاور میں چلنے والی موجودہ بسوں اور ویگنوں کی خریداری اور معاوضے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور):ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پراجیکٹ کے تحت پشاور میں چلنے والی موجودہ بسوں اور ویگنوں کی خریداری اور معاوضے کا سلسلہ جاری، ادارے کی جانب سے خریداری اور معاوضے کے چوتھے مرحلے میں گاڑیوں کا اخبار اشتہار جلد دیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق

مجموعی طور پر اب تک محکمانہ اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے 89 سے زائد گاڑیوں کا اخبار اشتہار دیا جاچکا ہے، مالکان کو انکی گاڑیوں کے عوض طے شدہ ریٹ پر معاوضے کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا، ادارے کی جانب سے شہریوں کو بی آر ٹی کی صورت میں بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، بی آر ٹی پشاور صوبائی دارالحکومت میں بہترین سفری منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید