4

سرداراورنگزیب نلوٹھا نے استعفیٰ اسپیکرکو بھجوانے کی تردیدکردی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کامعاملہ، سرداراورنگزیب نلوٹھا نے استعفیٰ اسپیکرکو بھجوانے کی تردیدکردی،

سرداراورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ میں نے استعفی اسپیکرکونہیں، ن لیگ کی قیادت کوبھیجا ہے، پارٹی قیادت جس وقت چاہے،اسپیکرکومیرااستعفیٰ بھیجواسکتا ہے، اسپیکرنےسوشل میڈیا سے میرافیک استعفی اٹھایاہوگا، اسپیکرکی جانب سے بھیجوائے گئے نوٹس کاجواب نوٹس ملنے کے بعددوں گا، نوٹس ملنے کے بعداسپیکرکے سامنے پیش ہونے یانہ ہونے کافیصلہ کروں گا، اسمبلی سیکرٹریٹ کو سوچ سمجھ کرخبرریلیز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا