Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 145واں واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 145واں ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی ہوا جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری نیا سیاسی نقشہ 4 اگست کے سیاسی نقشے کا پوسٹل ڈاک ٹکٹ تیار۔ نیا ڈاک ٹکٹ آج جاری کیا جائے گا۔ ٹکٹ پر کشمیر کے بارے میں تاثرات بھی درج کیے گئے۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کر دی۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ، 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ کا نوٹس