e43aa5e4392a3f65ccb1bdf4dd830c95 M

نیا کورونا وائرس,حکومت کو برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی تلاش

ویبب ڈیسک(پشاور)نیا کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات، ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی تلاش جاری،وفاقی حکومت کی ہدایات پر خیبرپختونخواحکومت نے 66مسافروں کا کھوج لگا لیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 102افراد پہنچے،نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی افسران کو متحرک کردیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کاٹسٹ لیکر قرنطین کیا جائے،مردان، ابیٹ آباد سوات ،نوشہرہ سمیت بارہ اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے ہیں۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والا نیاکورونا وائرس پھیلاو میں زیادہ خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی