معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نےبھی اجلاس میں شرکت کی ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ برائے معاشی سفارت کاری، نبیل منیر، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کی بھی اجلاس میں شرکت ۔دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا ،معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے،معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔
وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی اورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اجلاس میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،وزیر خارجہ کی اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔