abcd 1

نوشہرہ: تھانہ ایکسائزمردان ریجن اورموٹروے پولیس کامنشیات سے بھری گاڑی کےمعاملےپرتصادم

ویب ڈیسک(نوشہرہ)-تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز کو اطلاع ملی تھی کے ایک موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں ہیروئین پنجاب سمگل کی جائینگ-
تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے سب انسپکٹر فہیم اللّٰہ کو بعمہ نفری مخبر شدہ گاڑی کو رکنے کے احکامات دیئے گئے- جس پر سب انسپکٹر نے ہمراہ دیگر نفری اکوڑہ خٹک کے قریب جی ٹی روڈ ناکہ بندی کی اور مخبر شدہ گاڑی کو کامیابی سے قابو کرلی

اسی اثنا میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائل موقع پر پہنچ گئی اور انسپکٹر نصراللّٰہ نے انتہائی تیزی سے بھاگتے ہوئے منشیات سے بھری گاڑی کو روانہ ہونے کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی روڈ پر ایکسائز کی رکھی رکاوٹوں کو لاتیں مارکر ہٹا دیا- جس پر ایکسائز عملے اور موٹروے پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگئی-

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

موٹروے پولیس کے مطابق ایکسائز جی ٹی روڈ پر چیکنگ کی مجاز نہیں جبکہ ایکسائز عملے نے منشیات سے بھری گاڑی کو چھڑانے پر سخت احتجاج شروع کردیا جس پر موٹروے پولیس کے DSP نے ہمراہ نفری پہنچ کر موقع سے ایکسائز کے سب انسپکٹر کو گن پوائنٹ پر اپنی سرکاری گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ایکسائز عملے نے پھرتی دکھاتے ہوئے اپنے سب انسپکٹر کو چھڑا لیا-

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

دونوں محکموں کے افسران کے مابین بھی منشیات سے بھری گاڑی کو چھڑانے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں محکموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ اکوڑہ میں مقدمات درج کردئے گئے-

موٹروے پولیس کی جانب سے تھانہ ایکسائز مردان کے SHO محمد ریاض، سب انسپکٹر فہیم اور دیگر نفری کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ایکسائز کی جانب سے موٹروے کے DSP رحیم خان، انسپکٹر نصراللّٰہ اور انسپکٹر طارق و دیگر نفری کے خلاف
بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔