news 1582963373 1487

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیاسلسلہ آج کی شام سےشروع ہونےکاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی اضلاع میں بارشوں وبرفباری کاسلسلہ پیر کےروز تک جاری رہنے کاامکان ہے، گلیات، دیر،سوات ، کوہستان ، شانگلہ اور مانسہرہ میں بھی برف باری کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کیں ہیں۔بالائی علاقوں میں چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائےاورسیاحوں کوموسمی صورت حال سے باخبررکھا
جا ئے،سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی