a

ہم مولانا فضل الرحمان کے دست بازوں ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے. مولانا راحت حسین

ویب ڈیسک (پشاور):سابق سینیٹر و سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل جےیوآئی خیبرپختونخوا مولانا راحت حسین کا اہم بیان، سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ہماری جماعت ہے، ہمارے اکابرین نے ورثہ میں یہ جماعت ہم کو دی ہے اور آج اس جماعت کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے، ہم مولانا فضل الرحمان کے دست بازوں ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے، جب سے شعور بیدار ہوا ہے 33 سالوں سے اس جماعت کے ساتھ وابستگی ہے ، وقت اچھا ہو یا مشکل جمعیت علماء اسلام کے ساتھ رہیں گے،

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا

آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کے قیادت میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے، جو لوگ اس وقت منفی کردار ادا کر رہے ہیں ، نا ہم انکے ساتھ ہے اور نا ان کو پسند کرتے ہے،

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

سنا ہے کل اجلاس ہے کل اجلاس ہو یا پرسوں نا اس میں جائیں گے، کسی میں اتنی جرت نہیں کہ وہ فون کرکے اس اجلاس میں ہمیں بلائے، ہماری ایک ہی جماعت ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، ہر حال میں اپنے قائد کے ساتھ ہیں۔