insta STORy

نیب ہر دور میں حکومت کا آلہ کار بنی رہی ہے. اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد):خواجہ آصف کی گرفتاری، اے این پی سربراہ کی مذمت، اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ نیب حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،ایک رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیردفاع کو رات کی تاریکی میں گرفتار کرنا شرمناک ہے،

نیب ہر دور میں حکومت کا آلہ کار بنی رہی ہے،آج بھی نیب زدہ اور نیب زادے موجود ہیں،کیا کسی حکومتی رکن کی کرپشن پر نیب کارروائی کرے گی؟ آٹا چینی سکینڈل پر کیا کارروائی ہوئی؟ اسلام آباد:پشاور میں بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آرہی؟ اسلام آباد:بلین ٹری سونامی پر عدالتی ریمارکس بھی شاید نیب کو نظر نہیں آرہے؟ اسلام آباد:پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست کا راستہ اپنا لیا ہے جو سیاست کیلئے نیک شگون نہیں، اسلام آباد:پی ڈی ایم سے خوفزدہ حکومت اور انکے اتحادی نیب کو استعمال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا