خیبرپختونخواہ میں ایک اورلیڈی ڈاکٹرکرونا سےشہید ہوگئی

ویب ڈیسک(پشاور) : کورونا وائرس سے خیبرپختنخواہ میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر گزشتہ روز کرونا شہید ہو گئی ہیں۔کورونا وائرس سے شہید میڈیکل سٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہو گئی اورڈاکٹروں کی تعداد40 ہوگئی ہے ۔

پراونشل ڈاکٹرزاسوسیشن کےمطابق لیڈی ڈاکٹر خولہ جبین ریڈیالوجسٹ کورونا کےباعث حیات ابٓاد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پشاور کے کرونا آئی سی یو میں ایک مہینے سے داخل تھی اور وہ وینٹیلیڑ پرزیرعلاج تھی۔ ڈاکٹر خولہ جبین کی نماز جنازہ گزشتہ شام 6 بجے پشاور میں ادا کی گئ،یونیورسٹی ٹاون میں پرائویٹ جاب کررہی تھی ۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت
مزید پڑھیں:  کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم

یاد رہےکہ ڈاکٹر خولہ جبین کے شوہر ڈاکٹر اقرار حسین زیدی بھی کچھ دن قبل کرونا سے شہید ہو چکے ہیں۔