l 199492 030546 print

مسلم لیگ ن کو جتنا دبانے کی کوشش کی جاتی ہے اتنی ہی بڑی قوت سامنے آتی ہے۔ امیر مقام

ویب ڈیسک (پشاور): مسلم لیگ کی یوم تاسیس سے پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کا خطاب، امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو جتنا دبانے کی کوشش کی جاتی ہے اتنی ہی بڑی قوت سامنے آتی ہے، 114 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ثابت ہوا کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کی حفاطت کرتی ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال جیسے لیڈران نے اس کی ابیاری کی ہے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا بھی مسلم لیگ کے سر باندھا جاتا ہے، سی پیک کو عمل شکل نوازشریف نے دی ہے، نوازشریف کے دور میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نوازشریف کے دور میں معیشت مستحکم اور ڈالر کی نرح کو قابو کیا گیا، ترقی کی رفتار موجود حکومت نے نالائقی کے باعث 5.8 سے کم کرکے منفی پر لیکر آئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 سالوں میں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، دکھ کی بات یہ ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث مر رہے ہیں، چینی آٹا اور ادویات چور دھند دھناتے پھر رہے ہیں، چور چور کہہ کر عوام سے چھپایا جا رہا کہ چور عمران خان کے ساتھ ہیں، خواجہ آصف کو انتقامی سیاست کے لئے گرفتار کیا گیا ہے، موجودہ دور حکومت میں پاکستان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ملک میں جو حق اور سچ کی بات کرتا ہے اس کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، نالائق اور اناڑی خود کہہ رہا ہے کہ میری تیاری نہیں تھی، تمام تر تکالیف کے باوجود ہماری تحریک نالائق سے چھٹکارہ پانے کے لئے جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش