7baa901b 76f0 49f4 88b2 49f5581a1a72

کرک مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کا واقعہ: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا حکم

ویب ڈیسک: کرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کا واقعہ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل لاکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم.

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو

وزیراعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،اقلیتوں کے جان ومال اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ