666 1 scaled

پشاور:سیاحت اور ثقافت کی خودمختار اتھارٹی کے قیام کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور): سیاحت اور ثقافت کی خودمختار اتھارٹی کا قیام کے حوالے سے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ،خصوصی سیاحتی اتھارٹیاں برائے کالام و کمراٹ کا قیام شروع کر دیا گیا ۔پشاور میں ٹورزم کمپلیکس کا قیام ورلڈ بینک کے تعاون سے 17 ارب روپے کی لاگت سے مربوط سیاحتی ترقیاتی منصوبہ ((KITE کا آغاز کر دیا گیا ۔

169 سرکاری ریسٹ ہاسز کو لیز پر نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا آغاز اورزرعی ڈیموں پر سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے منصوبوں کا آغازپشاور،سیاحوں کے لیے سیاحتی سہولتی مراکز اور آرام گاہوں کے منصوبے شروع کیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

شندور اور بروغل وغیرہ میں سیاحتی میلوں کا انعقاد کیا گیا،صنعت میزبانی(DTS) کی کارکردگی بڑھانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیاجبکہ جدید تقاضوں کے مطابق مارکیٹنگ میکس نئی پالیسیاں مرتب کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا۔

اسی طرح جنوبی اضلاع میں سیاحتی ترقی کیلئے سیاحتی مقام شیخ بدین تک 3.4 ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا،صوبہ کی سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی پولیس کے منصوبے کی منظوری اور ضروری آسامیاں مشتہر کر دی گئی ،سیاحتی مقامات کی مزید ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے کی منظوری کا آغاز کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول