qqqqqqqqq 1

پشاور:بڈھ بیر میں تاوان کی غرض سے 6 سالہ کمسن بچہ عثمان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور): بڈھ بیر کی حدود شیخان سے تاوان کی غرض سے 6 سالہ کمسن بچہ عثمان کو بحفاظت بازیاب کر لیا، بڈھ بیر پولیس نے مغوی بچہ کو والدین کے حوالے کرکے اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم عبد اللہ ولد ستوری خیل کا تعلق بڈھ بیر شیخان سے ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مغوی بچے کو لاکھوں روپے تاوان کیلئے اغواء کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم کمسن مغوی بچے کا قریبی رشتہ دار نکلا، بچے کے والد مسمی فرہاد سکنہ باڑہ حال شیخان نے تھانہ بڈھ بیر میں گمشدگی کا رپورٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا