ges 1000 x 500

پشاور:گیس بحران شدت اختیار کرگیا،لوگ سلینڈراستعمال کرنےپرمجبور

ویب ڈیسک(پشاور) : پشاور میں گیس بحران ایک بار پھر شدت اختیارکرگئی،سردی بڑھنے کے ساتھ ہی شہر میں گیس ناپید ہوگئی ہے۔

لوڈ شیڈنگ اورکم پریشر کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں صارفین پریشان ہیں،اندرون شہر، یکہ توت ، گلبہار، فقیراباد نشتر آباد ، شیخ آباد, صدر نوتھیہ ، کوہاٹ روڈ اور نواحی علاقوں میں رہنے والوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

گیس لوڈشیڈنگ کے باعث تندور مالکان بھی پریشان ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کمپریسر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں صرف برائے نام رہی ہیں،صبح ناشتے اور شام کے وقت گیس لوڈشیڈنگ سے لوگ سلینڈراستعمال کرنےپرمجبورہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون