C6A4BEF5 C528 4AF2 816F E61EBCEE7B19 w1023 r1 s

افغان امن مذاکرات کا اگلا مرحلہ 5جنوری سےدوحہ میں شروع ہوگا

ویب ڈیسک :افغانستان میں افہام و تفہیم کی قومی کونسل کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر توقع ہے کہ امن بات چیت کا اگلا دور 5 جنوری، 2021 کو ہو گا،افغان امن مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل سے دوحا میں شروع ہو رہا ہے،متعدد ممالک کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

مذاکرات تاخیر کا شکار نہ ہوں اس لیے مذاکرات کے لیے دوحہ کا انتخاب کیا گیا،افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے مابیں گزشتہ سال بارہ ستمبر کو بین الافغان مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی مزاکراتی ٹیموں نےچودہ دسمبر کو مذاکرات میں تین ہفتے کے وقفے کا اعلان کیا تھا، مذاکرات میں تین ہفتے کا وقفہ پانچ جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

ذرائع کے مطابق افغان مذاکراتی ٹیم نے افغان سیاست دانوں اور سرکردہ راہنماوں سے صلاح مشورہ مکمل کر لیا،کل دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغان تنازع کے مستقل سیاسی تصفیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔