11 2 1

صوبے کے آئینی حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا،ایڈوائزرنرجی وپاور

ویب ڈیسک(پشاور)انرجی و پاورکےایڈوائزرحمایت اللہ خان نےمحکمے کی کارکردگی سے متعلق پریس کانفرنس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انرجی و پاوراہم شعبہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے،صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پختونخواہ ٹرانسمیشن گریڈ کمپنی بنائی ہے،اس کمپنی کے قیام سے صوبے کے صنعتی شعبہ کو فائدہ حاصل ہوگا صوبے کے آئینی حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے،پن بجلی خالص منافع کی ادائیگی کے لیے تگ ودود کررہے ہیں،وفاقی حکومت سی سی آئی پن بجلی کے بقایاجات کی رقم کو تسلیم کیا ہے ،تربیلا ڈیم میں فی یونٹ بجلی 85 پیسے کے حساب سے پیدا ہورہی ہے یہی بجلی صنعت کاروں کو 15،16 روہے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

حمایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ 3 منصوبے سے بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہوتی ہے جو نیشنل گرڈ سے ہو کر صنعت کاروں کو 15 ،16 روپے میں فروخت کی جاتی ہے، آئل و گیس کے پیداواری اضلاع کی مجموعی ترقی کے لئے 15 ارب کا منصوبہ بنایا ہے اس منصوبے میں ان اضلاع میں 8 نئے ڈیمز کی تعمیر ،پہلے سے موجود 8 موجود ڈیمز کی حالت بہتر بنانے، 300 سکولز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر منصوبے شامل ہیں،ماضی میں آئل و گیس کے پیداواری اضلاع کو بہت کم رقم ملتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی رقم سے اس رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کے بجلی کے منصوبہ پہیورماڈل سے صوبے کے صنعت کاروں کوساڑھے 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے سستے داموں بجلی مل رہی ہے،سستے داموں صنعت کاروں کو بجلی کی فراہمی کے لئے ایک وسیع لائحہ عمل طے کیا گیا ہے پن بجلی کے 524 بلین روپے کے بقایا جات وفاق کے ذمے ہیں،رونیال بجلی منصوبے میں غفلت کی محکمانہ کاروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،پشاور ۔148 میگا واٹ کے دوسرے منصونے میں 66 صنعت کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، پاورانرجی شعبہ میں نمایاں اہداف حاصل کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ایڈوائزر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے ملک میں پہلی مرتبہ پاور شیرنگ جیسےاقدامات حاصل کئے ہیں، صوبے میں آئل و گیس کے 27 بلاکس ہیں، آئل و گیس کے وسیع ذخائرصوبہ میں ہیں،میران شاہ تیراہ اور اورکزئی بلاک میں آئل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔