lll 3

صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام نیب پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو

ویب ڈیسک (پشاور):صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام نیب پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو، امیر مقام سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی،امیر مقام کا کہنا تھا میں کبھی کوئی چوری نہیں کی،میرے خلاف کوئی سکینڈل نہیں، جو سوالات نیب نے کئے سب کے جوابات دئیے، تین سال سے نیب اور عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، 12جنوری کو اسی کیس میں ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، عمران خان کے پاس عوام کی فلاح کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کو مخالفین کیخلاف کارروائی سے تسکین ملتی ہے، جنہوں نے پاکستان کیلئے دن رات ایک کیا وہ جیلوں میں ہیں، عوام کیلئے سوچنے کیلئے عمران خان کا دماغ خالی ہے،

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،نیازی کو گھر بچنے کے ایجنڈے پر ایک ہے، عمران نیازی میں غیرت ہے تو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دے، ضروری نہیں کہ مرکزی قائدین ہر جگہ پہنچے، ہر پارٹی کی نمائندگی ہوتی ہے۔