7

قومی وطن پارٹی نے ضمنی الیکشن پی کے 63 نوشہرہ پر لیگی امیدوار اختیارولی خان کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی نے ضمنی الیکشن پی کے 63 نوشہرہ پر لیگی امیدوار اختیارولی خان کی حمایت کا اعلان کردیا،طارق خان سیکرٹری اطلاعات قومی وطن پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اختیارولی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

حکمران جماعت اقتدار میں رہنے کے سارے جواز کھو چکی ہے، پریس کانفرنس میں پی پی کے رہنما لیاقت شباب اور جمعیت کے رہنما مفتی حاکم علی کی بھی شرکت۔ قومی وطن پارٹی پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی حمایت پر مشکور ہیں، ووٹ کی پرچی کے ذریعے فرعون نما حکمرانوں کو شکست دینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

اختیارولی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کیلئے لے رہے ہیں، مران نے قوم کو بھوکوں مار دیا ہے، الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی، پورے حلقہ میں ووٹرز کو آزاد ماحول میسر نہی کیا جا رہا، حلقے کی ہر یونین کونسل میں سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اب تک ووٹر کو آزاد اور غیر جانبدار ماحول مہیا نہیں کر پائی، وزیر دفاع سرکاری محکموں کیساتھ ملکر دھاندلی کے پروگرام بنا رہے ہیں، اگر دھاندلی کی گئ تو سڑک پر ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق