پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بھر میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے باعث گھروں کی دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 116 گھر متاثر، 100 گھروں کو جزوی جبکہ 16 گھر منہدم ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا جہاں 5 افراد جاں بحق 10 زخمی اور 20 گھروں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی