2044520 kazimniaz 1590401759

انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں۔ چیف سیکٹری خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور )وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔مراسلے کے مطابق مذبح خانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق

مراسلہ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران مذبح خانوں میں صفائی ستھرائی اور حلال گوشت کی فروختگی کو یقینی بنائیں۔ زائد المیعاد، ناقص و غیر محفوظ گوشت کھانے سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخواڈاکٹر کاظم نیازکا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں۔ انتظامیہ زائدالمیعاد،سڑا ہوا اور غیر محفوظ گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق