کیڈٹ کالج سپینکئی کےحوالےسےایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد

ویب ڈیسک(پشاور) محکمہ پی اینڈ ڈی میں کیڈٹ کالج سپینکئی جنوبی وزیرستان کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں اکیڈمک بلاک اورسول ورکس کے لئے فنڈز کی فراہمی پر گفتگو ہوئی،کیڈٹ کالج سپینکیی کو فنڈز مرحلہ وار فراہم کئے جائیں گے۔

سپینکیی کیڈٹ کالج کے سول ورکس، تعمیراتی کام اور دیگر اخراجات کی لاگت 66 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے، اس وقت 300 کیڈٹس زیر تعلیم ہیں، سول ورکس مکمل ہونے کے بعد 500 طلباء کی گنجائش ہوگی۔

وزیرستان میں بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔