600e4c4edf2b7

خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی: خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا

یب ڈیسک(پشاور)توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی۔ خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ نیپرا لائسنس اجرا کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پہلی صوبائی کمپنی کو لائسنس ملنا بڑی کامیابی ہے۔ اس اہم کامیابی پر کا میابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، کمپنی کے قیام سے پیڈو کے تحت پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے لئے صوبائی حکومت کا اپنا نظام قائم ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ذریعے پیڈو کی بجلی کو سستی نرخوں پر مقامی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو پہنچا نے میں مدد ملے گی۔مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔