imran khan file1605371052 0 1

وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزارنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اور کل پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزاریں گے جہاں وہ ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں پہنچیں گے جہاں وہ ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کےارکان قومی اسمبلی سے ملیں گی جب کہ پارٹی نے اس سلسلے میں ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی