غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ میں جو تباہی پھیلائی جا رہی ہے اس میں اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے ، ان کی حمایت کے بغیر اسرائیل کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے شہباز شریف کا ایک جملہ سب کچھ کہہ گیا ہے۔
وزیر دفاعی خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم