Untitled 1 175

پشاور:ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم شکایت سیل پر درخواست جمع

ویب ڈیسک (پشاور): ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم شکایت سیل پر درخواست جمع کرادی ہے، پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق 13 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعظم پورٹل کے زریعے مطالبات بھیجے گئے ہیں، وزیراعظم پورٹل نے شکایات 20 سے 40 دنوں مین حل کرنے کے احکامات کیساتھ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ پشاور بھیج دئے، درخواست میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی تین سالوں سے بغیر کسی وجہ کی ترقیوں کو رکھنے اور انکے زمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا، درخواست میں منیجمنٹ کیڈرز کی ڈاکٹرز کی گریڈ 18 میں اپ گریڈیشن کے کیس کی جلد سے جلد وزیراعلیٰ سے سمری کی منظوری اور اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ،

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

انہوں نے کہا کہ درخواست میں منیجمنٹ کیڈرز کے سینرڈاکٹرز کی مسائل حل کرنے کیلئے ڈپارٹمنٹ کی سطع پر کمیٹی قائم کر کے ان کا مسلہ حل کیا جائے، ایڈہاک ڈاکٹرز کی ریگولریزیشن، 600 ڈینٹل سرجنز کی اسامیوں پر بھرتیاں، ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنا، تمام کیڈرز کی ڈاکٹرز کی بروقت پروموشنز کرنا شامل ہے، فارن میڈیکل گریجویٹ کیلئے پاکستان کے ہسپتالوں میں ہاؤس جاب کی سیٹیں مقرر کرنا، کوہاٹ میڈیکل کالج کے بلڈنگ کیساتھ طلبا و طالبات کیلئے ہاسٹل کی تعمیر، ہاوس افیسرز، میڈیکل آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافے کیا جائے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

ڈاکٹرز کی تمام کیڈرز کیلئے باقعدہ ٹریننگ کا سالانہ شیڈول جأری کرنا، ڈاکٹرز کی پوسٹنگ ٹرانسفر، چھیٹوں کا اسان طریقہ کار بنایا جائے تاکہ ڈاکٹرز کا وقت ضائع نہ ہو.