download 1 39

خیبرپختونخوا حکومت نے جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک (پشاور) حکومت خیبرپختونخوا نے جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔سولرائزیشن بارے یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

ذرائع کے مطابق معاونین وزیراعلی کامران بنگش، حمایت اللہ اور وائس چانسلر نے شرکت کی اور تفصیلی دورہ کیا اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کو سولرائز کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ دیگر 09 پبلک جامعات کو بھی یو ای ٹی ماڈل پر سولرائز کریں گے،وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں جامعات مضبوط بنانا مشن ہے۔سولرائزیشن عمل سے جامعات دیرپا مالی خودمختاری کی جانب جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کو سولرائز کرنے سے 9.5 ملین روپے سالانہ بچت ہوگا۔ یو ای ٹی سولرائزیشن کے لیے انرجی سپلائی کمپنی ماڈل اپنائیں گے۔ چھ مہینے کی مدت میں یو ای ٹی سولرائزیشن مکمل ہوگا۔مساجد، مدارس، ٹیوب ویلز، سرکاری دفاتر کے بعد اب جامعات بھی شمسی توانائی پرلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

مشیر توانائی حمایت اللہ کے مطابق یو ای ٹی سولرائزیشن ماڈل دیگر جامعات کے لئے بھی اپنائیں گے۔شمسی توانائی کےآلات 183,000 مربع فٹ پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے گرین یونیورسٹی وژن کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور مشیر توانائی حمایت اللہ نے جامعہ کے دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔