1 1

پشاور: رقاصہ پر بااثر شخص کے مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک( پشاور): رقاصہ پر بااثر شخص کے مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

رقاصہ وفا خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا اور کہاکہ وائرل تصاویر میری ہیں، علاقہ ملازئی میں مجھ پر تشدد ہوا ہے، رپورٹ درج کرنے تھانے آئی ہوں۔

ایس پی رورل کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوگیا ہے، خاتون رپورٹ درج کرنے پولیس اسٹیشن ریگی جا چکی، رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

ڈانسر وفا خان نے تشدد کی رپورٹ درج کرنے کے لیے تھانہ ریگی میں درخواست دیدی اور کہا کہ منصور خان اور اس کی گرل فرینڈ نے مجھے کال کرکے پارٹی کے لیے بلایا۔

ڈانسر کا کہنا ہے کہ حجرے میں سنبل سے کہا کہ تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی،منصور خان نے میرا موبائل چھینا اور کہا کہ تم نے میری دوست کو گالی کیوں دی، منصور اور اس کی دوست نے مجھے پیٹنا شروع کردیا اور تشدد سے میرے جسم پر نشان بن گئے، پندرہ روز قبل سعید نامی شخص نے بھی میری ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی، رپورٹ درج کرانے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے،سپریم کورٹ

وفا خان کی درخواست کہ پشاور پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے۔