be8544ee d95d 4c0a b48a f906fd8afa35

بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا افتتاح

ویب ڈیسک(پشاور)بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد کی گئی۔ ترجمان ٹرانس کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا, صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر،معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کامران بنگش اور ضیااللہ بنگش نے بھی شرکت کی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور کی جانب سے زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ کا کہنا تھا کہ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے 360 سائیکلیں 32 ڈاکنگ اسٹیشن پر موجود ہیں۔ زو بائیسیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی اسٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل رکھنے سائیکل چوری سمجھا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا مزید کہا کہ زو بائیسیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دبا میں کمی، بالخصوص طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔اس حوالے سے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ شہری اس سسٹم سے مستفید ہوں اور اسکا خیال بھی رکھیں۔ طلبا کیلئے بالخصوص بہترین سفری سہولت ہے۔ زو بائیسیکل کا مناسب کرایہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں تک رسائی ہوگی۔ ضیااللہ بنگش نے کہا کہ شہری اس دور کی جدید، منفرد اور بہترین سفری منصوبہ سے ہر ممکن فائدہ اٹھائیں۔ ٹرانس پشاور اور انکی مکمل ٹیم کو اس پراجیکٹ کی بروقت اور کامیاب آغاز پر مبارک کی مستحق ہے۔ زو بائیسیکل پراجیکٹ سے ٹریفک کے دبا میں کمی بھی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری