سینیٹ کے 48 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ کے نومنتخب 48 ارکان نے حلف اٹھا لیا، ان اراکین سے مظفر حسین شاہ نے حلف لیا۔

سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شہر بانو شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق حامد نائیک، پلوشہ محمد زئی خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن نے حلف اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا

حلف اٹھانے والوں میں پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور، مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفراز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ یہ اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔